لیڈی ڈیانا کا وہ لباس جس نے فیشن کی تاریخ بدل دی! اب ایک بار پھر نیلامی میں پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کا مشہور سیاہ لباس جسے دنیا بھر میں ریونج ڈریس کے نام سے جانا جاتا ہے تقریباً تین دہائیوں بعد ایک بار پھر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

شہزادی ڈیانا نے یہ مختصر آف شولڈر اور جسم سے چپکا ہوا سیاہ لباس جون 1994 میں ایک تقریب کے دوران پہنا تھا۔ اسی رات شہزادہ چارلس نے ٹیلی ویژن پر اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ ڈیانا کے غیر معمولی اور پُراعتماد انداز نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جس کے بعد میڈیا نے اس لباس کو ریونج ڈریس کا نام دیا۔

معروف ڈیزائنر کرسٹینا اسٹیمبولین کا تیار کردہ یہ لباس دسمبر میں سوذبیز کے تحت نیویارک میں نیلام کیا جائے گا جس کی متوقع قیمت 1 لاکھ 10 ہزار سے 2 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ کے درمیان ہے۔ نیلامی سے قبل اسے لندن، ہانگ کانگ اور جنیوا میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

یہ لباس آخری بار 1997 میں ڈیانا کی جانب سے ایک فلاحی نیلامی میں فروخت کیا گیا تھا جہاں اس کی قیمت 39 ہزار 98 پاؤنڈ رہی تھی۔ اس کے بعد سے خریدار خاندان کے پاس موجود یہ تاریخی لباس پہلی مرتبہ دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

فیشن ماہرین کے مطابق ریونج ڈریس محض ایک لباس نہیں بلکہ فیشن اور ثقافتی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ ڈیانا کا یہ انتخاب ان کی خود اعتمادی اور روایتی شاہی انداز سے ہٹ کر اپنی شخصیت کے اظہار کی علامت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ تقریباً 30 برس بعد بھی یہ لباس دنیا بھر میں دلچسپی کا مرکز ہے۔

Related Posts