عابد علی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے لئے پرعزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abid ali
abid ali

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ دو ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری تھی، پریکٹس میچ میں مثبت سوچ اور جذبہ سے محنت کر رہے ہیں جب کہ آنے والے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی۔

عابد علی نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کی بھرپور پریکٹس ہے، اس لئے ٹیسٹ میں بھی سنچری کرنے کیلیے پر عزم ہوں۔ کافی انتظار کے بعد موقع ملا اب تمام تر توجہ پرفارمنس پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیلے گا وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کپتان رہے گا، ندیم عمر

ان کا کہناتھا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو مجھے کرکٹ کھیلنا ہے اور اگر ٹی ٹوئنٹی میں موقع ملا تو ضرور کارکردگی دکھاوں گا۔عابد علی کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر اور یونس خان سمیت عظیم کرکٹرز کی ویڈیوز سے سیکھتا ہوں۔ انٹرنیشنل کیرِئر کا تاخیر سے آغاز ہوا لیکن اللہ نے عزت دی ہے۔

Related Posts