وزیر اعظم عمران خان نے  تنخواہ میں اضافے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran jets off to Malaysia on two-day visit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان   نے اپنی تنخواہ میں اضافے کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس نے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم اخراجات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہر ممکنہ طریقہ سے حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا۔ ایسے وقت بے بنیاد خبریں افسوسناک ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اب صدر اور وزیر اعظم صرف رہائش گاہ کو کیمپ آفس بنا سکیں گے۔

 وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ماضی کی روش کی بجائے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے۔

دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سربراہانِ مملکت پر اٹھنے والے اخراجات عوام کے خون پسینے کی کمائی سے پورے کیے جاتے ہیں۔ کوشش کی جائے کہ اخراجات کم سے کم ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار مافیا کو پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ان کا مقابلہ کریں گے اور ملک کو بدلیں گے۔

کراچی میں تین روز قبل  کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کرنے والے نوجوان کامیاب ہوکر قوم کو کامیاب کرتےہیں، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کے ذمہ دار مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم

Related Posts