وزیر اعظم آج بجٹ کے حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to chair NEC meeting over ‘budget’ today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج آئندہ مالی سال 21-2020کے بجٹ کی تجاویز کے حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ اجلاس آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے،مزید یہ کہ اس اجلاس میں کونسل کے ممبران اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران صوبوں سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی جبکہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نئے مالی سال کے لئے معاشی نمو کا ہدف بھی رکھا جائے گا،اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورموجودہ مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آئندہ بجٹ سے متعلق کاروباری برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں میں تاجروں کے برادری کے رہنما قاسم تیلی ، صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آغا شہاب احمد خان اور کراچی چیمبر آف کامرس کے ممبروں نے کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تجاویز دی تھیں۔

مزید پڑھیں:5بیل آؤٹ پیکیج، حکومت نے اسٹیل ملز میں 588 ارب روپے پھونک دیئے

تاجروں نے حکومت سے آئندہ بجٹ میں بہتر کاروباری مواقع پیدا کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

Related Posts