وزیراعظم آج رات سوا نو بجے قوم سے خطاب کرینگے، بلوچستان میں نقصانات کی رپورٹ طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراطلاعات و نشریات مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رات کو قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وزیراعظم کا خطاب رات 9 بج کر 15 منٹ پر قومی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے خطاب کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور اس سلسلے میں قومی ٹی وی کی تکنیکی ٹیم و دیگر عملہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے حالیہ سیلابوں اور بارشوں سے بلوچستان میں ہونے والی بدترین تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Posts