وزیر اعظم عمران خان پوری عزت کے ساتھ واپس آئیں گے۔فیروز خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان پوری عزت کے ساتھ واپس آئیں گے۔فیروز خان
وزیر اعظم عمران خان پوری عزت کے ساتھ واپس آئیں گے۔فیروز خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پوری عزت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خدا اور محبت کے اداکار فیروز خان نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کی حکومت نہیں جارہی۔ کیا یہ درست ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک رمضان ٹرانسمیشن کرینگی

ٹوئٹر پیغام میں اداکار فیروز خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے متعلق کہا کہ آپ تمام تر مسائل سے پوری عزت سے گزر کر واپس آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان کا شراب نوشی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کا اپنی شراب نوشی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔ ڈرامہ سیریل خانی کے اداکار کی ایک ویڈیو میں اداکار بھورے کاغذ میں لپٹی بوتل سے پیتے نظر آئے۔

فیروز خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید اداکار بوتل میں شراب پی رہے ہیں تاہم فیروز خان نے سوشل میڈیا پر آ کر معاملے کی وضاحت پیش کردی۔ 

Related Posts