وزیرِ اعظم عمران خان پشاور اور نوشہرہ کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان پشاور اور نوشہرہ کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے جس کے دوران پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے پر آج خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور جائیں گے جہاں وزیرِ اعظم عمران خان حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہسپتال میں سالانہ 2 ہزار 500 سے 3 ہزار ہارٹ سرجریز ہوسکیں گی۔ محکمۂ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں صحت کارڈ بھی کارآمد ہوگا۔

محکمۂ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ماہرینِ امراضِ قلب بیرونِ ملک سے تربیت یافتہ ہوں گے جن کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی عالمی شہرت یافتہ ہسپتال بن سکے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا  جس کے دوران ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح  اور افسران سے خطاب بھی کیا۔

 وزیرِ اعظم عمران خان کو 9 روز قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقعے پر ادارے کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اے این ایف افسران اور یوتھ ایمبیسیڈرز سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم  نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کردیا

Related Posts