وزیرِ اعظم عمران خان ناران، کاغان میں سیاحتی پراجیکٹس کا افتتاح آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ناران، کاغان میں سیاحتی پراجیکٹس کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ناران، کاغان میں سیاحتی پراجیکٹس کا افتتاح آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقوں ناران اور کاغان کا ایک روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روزہ دورے کے موقعے پر وزیر اعظم کو سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم ناران میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں ، نامور شخصیات اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر زور دے چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاحت پاکستان کا مستقبل ہے اور حکومت محصولات اور روزگار کے حصول کیلئے اس شعبے پر توجہ دے رہی ہے۔ ہر سال سوئٹزرلینڈ سیاحت کے ذریعے 80 ارب ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کرتا ہے۔

اپنے سیاحت سے متعلق خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اپنے شمالی علاقہ جات اور پاکستان بھر میں دیگر سیاحتی مقامات کی تعمیر و ترقی پر توجہ دے کر سوئٹزرلینڈ سے زیادہ آمدن حاصل کرسکتا ہے۔ملک کا قرض واپس کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک کے تمام حصوں میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے سے مقامی اور بین الاقوامی دونوں قسم کی سیاحت سے پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔سیاحت پر تعلیم نئی نسل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے علاوہ صحرا، میدانی علاقے اور بلوچستان سمیت دیگر مقامات پر خوبصورت علاقے موجود ہیں۔ ملکی سیاحت دو گنا ہوچکی۔ ایک بار کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے سیاح پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان سب سے بڑ ی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کیلئے  تیار رہیں، وزیراعظم

Related Posts