وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکن شاہد گوندل کی وفات پر افسردہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
ایرانی میزائل"فتّاح": اسرائیل کیلئے ڈراؤنا خواب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکن شاہد گوندل کی وفات پر افسردہ ہوگئے
وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکن شاہد گوندل کی وفات پر افسردہ ہوگئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن اور نامور وکیل شاہد نسیم گوندل کے انتقال پر افسردہ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں شاہد گوندل کی رحلت پر نہایت افسردہ ہوں کیونکہ وہ ہمارے ساتھ دینے والے وفا شعار ترین کارکنان میں سے ایک تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ شاہد نسیم گوندل سیاسی مافیاز کے خلاف جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ رہے۔ میری دُعائیں اور ہمدردیاں شاہد نسیم گوندل کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ 

شاہد نسیم گوندل کے انتقال پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہد گوندل ایک بے غرض اور وفا شعار پی ٹی آئی کارکن تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہد گوندل نے مشکل اوقات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔ ان کی پارٹی کیلئے خدمات اور یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ وزیرِ خارجہ نے شاہد گوندل کیلئے جنت اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ عظیم کی دُعا بھی کی۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے شاہد گوندل مرحوم سے ہسپتال میں متعدد مرتبہ بات چیت کی۔ وزیرِ اعظم نے انہیں سی ایم ایچ میں منتقل بھی کروایا اور حکام کو تاکید کی کہ ان سے رابطے میں رہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے بھی شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ شاہد گوندل نے پارٹی کیلئے لاتعداد قربانیاں دی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: میں نہ چاہوں تو عمران خان کی  حکومت ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔پرویز خٹک

Related Posts