افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور چین میں ہم آہنگی ہے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور چین میں ہم آہنگی ہے۔وزیر اعظم
افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور چین میں ہم آہنگی ہے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین افغانستان کے معاملے پر ہم آہنگی ہے، تاہم امریکا کی رائے مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں اور سابق سفیروں سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ ملاقات کا مقصد دورۂ چین پر صحافیوں اور سابق سفراء کی رائے لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت گرانے کا مشن، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات

نشست میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ افغانستان پر پاک چین مؤقف میں ہم آہنگی ہے۔ امریکا کی رائے مختلف ہے۔ امریکی خارجہ پالیسی کی بھی اپنی مجبوریاں ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں الگ ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیرا عظم نے کہا کہ عالمی برادری میں افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے پر اتفاقِ رائے ہے۔ اس اتفاقِ رائے سے امریکا کی رائے کچھ مختلف ہے۔ امریکا جانتا ہے کہ ایسے ہی چلتے رہنے سے افغانستان میں انتشار پھیلے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2019 میں کورونا کے باعث چین بند ہوگیا تھا۔ چین کے صدر سے 2 سال بعد ملاقات ہوئی۔ کئی ایسی چیزیں تھیں جو پاکستان کو چین سے طے کرنی تھیں۔ چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا، لیکن دورہ ملتوی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات تقسیم ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہئے۔ چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے تو اس پر عمل بھی کیاجاتا ہے۔ سب حکومتی محکموں کو ایک راستے کا علم ہونا چاہئے۔

صحافیوں اور سفراء نے مختلف سوالات کیے۔ خصوصی نشست کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بعض اوقات حکومتی فیصلوں سے برآمدات کو نقصان پہنچتا ہے۔

مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں مرکزی قیادت کے فیصلے کا فوری اثر ہوتا ہے۔ کورونا پر چین نے جو ردِ عمل دیا اور وباء سے لڑنے کا جو طریقہ اپنایا، وہ دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھا۔ چین کے بعد ہمارے طریقے کو سراہا گیا۔ 

 

Related Posts