وزیراعظم عمران آج کورونا وائرس کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran terms COVID-19 as most serious global crisis since World War II

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کے بارے میں این سی سی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے اورموجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے مضمرات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم  کا خطاب این سی سی کے اجلاس کے بعد نشر کیاجائیگا، وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے معاونین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپنے خطاب میں عمران خان عوام سے ایس او پیز کی سختی سے پیروی کرنے کی اپیل کریں گے۔

مزید پڑھیں:شنیرااکرم کاکورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرزوہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،ایک دن میں مزید 60 اموات کی تصدیق کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1543 ہوگئی ہے اور مثبت کیسزکی تعداد 72ہزار460 ہوگئی ہے۔

Related Posts