وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دو روزہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور خطے کی سنگین صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن سعودی عرب کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مستحکم بنانے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے مظلوم کشمیریوں کے لیے اسلامی دُنیا کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہوئی۔ او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف الفاظ میں اظہار کیا۔ وزیر اعظم اسی قوت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پیش کریں گے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل   وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہو گئے  اور سعودی عرب  میں اہم ملاقاتوں کے دوران  ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقات کے دوران   بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے اور کرفیو کے نفاذ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب روانہ، شہزادہ سلمان اور دیگر سےاہم ملاقاتیں کریں گے

Related Posts