کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coalition party claims PTI government ends in 3 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مظلوم و بے گناہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کیساتھ تعلقات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریف دیا گیا، اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز بھارت سے کپاس اور چینی منگوانے کی تجویز کو بھی مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کیلئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی

Related Posts