وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے سعودی ولی عہدکوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان  کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے سعودی ولی عہدکوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان آج سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچے، تو  رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Related Posts