کراچی میں مسائل کا انبار، نادیہ حسین مایوس ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مسائل کا انبار، نادیہ حسین مایوس ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کو شہر قائد میں مسائل کے انبار نے مایوس کردیا۔

اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ“میرا شہر کراچی، ایک بدبودار خونی کوڑا”، ساتھ ہی انہوں نے دو ٹوٹے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز کیساتھ اپنی مایوسی ظاہر کی۔

نادیہ حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”کون مجھ سے متفق ہے؟“ جس پر بیشتر صارفین نے کراچی کی بدحالی پر ان کی رائے سے اتفاق کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کراچی آتا ہوں روتا ہوں۔ شہر کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔ کراچی کے لیے کون ہے؟۔جب ہم آواز اٹھاتے ہیں تو کوئی ہماری بات نہیں سنتا۔

ایک صارف نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، یہ سچ ہے۔ اس کی خوبصورتی کو زندہ کرنے کے لیے میرا دل خون بہا رہا ہے۔

Related Posts