سانحہ 9مئی، جرم ثابت ہوا تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے گی۔پرویز خٹک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر پرویز خٹک کی تنقید
جرگے میں فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے۔پرویز خٹک

پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پارلیمنٹیرینز) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا جرم ثابت ہوا تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت 35سے 40 الیکٹ ایبلز میرے ساتھ ہیں۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو انتخابات میں لگ پتہ جائے گا۔ابھی تو میں نے کئی شمولیتیں روک رکھی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خبر من گھڑت قرار 

بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں۔ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہونے چاہئیں، اگر معاملہ عدالتوں میں جاتا ہے تو انتخابات کی تاریخ فروری سے بھی آگے جاسکتی ہے۔

سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک چلانے کی خواہش رکھتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم فوج کے خلاف انقلاب لائیں گے۔مجھے فروری میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے نہ ہی پی ٹی آئی اگلے انتخابات میں کہیں نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر کو سراسر جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔

قبل ازیں تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کے لیے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لیے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

Related Posts