پی ڈی ایم کا رخ تبدیل، گیلانی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا منصوبہ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM plans to remove Gilani from Leader of Opposition post

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پیپلزپارٹی سے مایوس ہوگئی، (ن) لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کی ملک سے فرار کی تیاریاں، حکومت نے بھی مشروط اجازت دیدی

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔

Related Posts