سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو راہ گیر بھکارن سمجھ کر پیسے دینے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ علی خان کس بھارتی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں؟
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو راہ گیر بھکارن سمجھ کر پیسے دینے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیے تھے۔جس پر ان کی والدہ سخت ناراض ہوگئی تھی۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے بچپن کا ناخوشگوار واقعہ اپنے چاہنے والوں کو سناتے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیاں منانے کے لیے موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھلا پائیں گی۔

سارہ علی خان کے مطابق چھٹیاں گزارنے بیرون ملک موجود تھے، ایک دن کچھ سامان خریدنے کی غرض سے ہمارے والدین مجھے اور میرے چھوٹے بھائی کو ایک اسٹور لے گئے اور وہ لوگ ہمیں باہر کھڑا کرکے خود اندر چلے گئے۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی ابراہم واکر میں تھا اور میں نے اچانک ہی ڈانس کرنا شروع کردیا تو وہاں موجود لوگ ہمیں بھکاری سمجھ کر پیسے دینے لگے۔یہ سب کچھ اچانک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت احساس ہوا کہ ڈانس کی وجہ سے مجھے پیسے مل رہے ہیں اس لیے میں رکنے کے بجائے مزید ڈانس کرتی رہی، اس دوران جب میرے والدین اسٹور سے باہر آئے تو کسی نے انہیں بتایا کہ سارہ سب کو اتنی پیاری لگ رہی ہے کہ لوگ اسے پیسے دے رہے ہیں۔

راہ گیر کی بات پر میری والدہ (امریتا سنگھ) نے غصیلے انداز کے ساتھ کہا کہ لوگ اسے پیاری اور معصوم سمجھ کر نہیں بلکہ بھکارن لگنے کی وجہ سے پیسے دے رہے ہیں۔اس کے بعد میری والدہ مجھے اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئیں۔

Related Posts