خدا کیلئے ہمیں سانس لینے دو! غزہ کی معصوم بچی کی ویڈیو دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Palestinian girl urges global leaders to end the war
ONLINE

غزہ: اسرائیلی بمباری سے اجڑی، بے گھر اور خوف زدہ ایک معصوم فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے دنیا بھر کے حساس دلوں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ جنگ سے تھکی ہاری اور آنسوؤں میں ڈوبی ہوئی عالمی رہنماؤں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کر رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بچی حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے والد سے بچھڑنے کے بعد ایک بار پھر اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت پر مجبور ہوئی۔ ویڈیو میں وہ بھرائی ہوئی آواز میں فریاد کرتی ہےکہ یہ جنگ روکو، ہمیں سانس لینے دو،ہم واقعی تھک چکے ہیں۔

 

بچی عالمی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتی ہے کہ “ہم پر رحم کرو، ہمارا درد محسوس کرو، ہماری اذیت کو سمجھو۔ ہمیں بتاؤ، ہم کہاں جائیں؟۔دیکھو، سنو، ہماری قوم اور ہمارے بچوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

اسی تناظر میں غزہ میں تعینات ایک برطانوی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتالوں میں دوائیں اور خوراک نایاب ہو چکی ہیں، اور اب معصوم بچے معمولی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔برطانوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہم ایسے بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا تھا۔

Related Posts