پاکستان کا تجارتی خسارہ 25 فیصدہوگیا! جولائی کے اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار نے نئے مالی سال کے آغاز پر تشویشناک تصویر پیش کر دی ہے جہاں برآمدات میں اضافہ ہونے کے باوجود درآمدات کی رفتار زیادہ تیز رہی جس کے نتیجے میں ملک کا تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (PBS) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں ملک کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 25.17 فیصد اضافے کے بعد 3.948 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2025 میں یہی خسارہ 3.15 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران پاکستان کی برآمدات 2.939 ارب ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے میں درآمدات کا مجموعی حجم 6.887 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس کے مقابلے میں گزشتہ سال جولائی 2025 کے دوران برآمدات 2.683 ارب ڈالر اور درآمدات 5.837 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں میں اضافہ ہوا تاہم درآمدات میں زیادہ تیزی کے باعث تجارتی خسارہ مزید وسیع ہو گیا۔

Related Posts