پاکستانی ماہی گیروں نے ڈوبتے چینی شہری کو بچالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ماہی گیروں نے سمندر میں ڈوبنے والے چینی شہری کو بچالیا۔

کراچی کے بنڈل آئی لینڈ کے قریب مچھلی کے شکار پر جانے والے ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں ڈوبتے چینی شہری کو بچا لیا ۔

المدینہ نامی ماہی گیروں کی لانچ کے ناخدا حاجی عبداللہ نے بتایا کہ بدھ کی صبح وہ ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تو کورنگی کریک سے آگے کھلے سمندر میں ایک شخص تیرتا ہوا دکھائی دیا، جسے وہ لوگ سمندر سے نکال کر اپنی کشتی پر لے آئے۔

ماہی گیروں کے مطابق چینی شہری رات کو ڈوب گیا تھا اور رات بھر پانی میں تیرتا رہا۔

بعد ازاں حاجی عبداللہ نے چینی شہری کو ابراہیم حیدری کے قریب ہی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی چوکی پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا۔

پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت ملک میں درجنوں منصوبے زیر تعمیر ہیں، اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص چینی شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں تاہم سیکیورٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے باعث کبھی کبھار ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ برس (دسمبر 2021) میں ایک چینی شہری ایئر پورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا۔ چینی شہری کے سیکیورٹی کے بغیر کٹی پہاڑی پر گھومنے کی اطلاع پولیس پہنچ گئی تھی اور پھر اسے اس کے گیسٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا تھا۔

Related Posts