اسٹاک مارکیٹ،سرمائے میں 4ارب روپے کا ااضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا ااضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا ااضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 46900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا ااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 53.14فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی ادارو ں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47088پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کی وجہ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار اتار چڑھا کا شکار ہو گیا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 38.95پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے انڈیکس46957.47پوائنٹس سے گھٹ کر46918.52پوائنٹس ہو گیا اسی طرح3.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18851.16پوائنٹس سے کم ہو کر18847.98پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس46957.47پوائنٹس سے بڑھ کر32221.05پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری اتار چڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب ارب53کروڑ 3لاکھ65ہزار358روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب40ارب82کروڑ51لاکھ1ہزار775روپے سے بڑھ کر82کھرب45ارب35کروڑ54لاکھ67ہزار133روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو12ارب روپے مالیت کے 41کروڑ78لاکھ 52ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو12ارب روپے مالیت کے46کروڑ49لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے164کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،203میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ5کروڑ96لاکھ،سروس فیبرک 3کروڑ57لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 3کروڑ10لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ88لاکھ اور ایزگارڈنائن1کروڑ50لاکھ حصص کے سودوں ستے سرفہرست رہے۔

Related Posts