حالات سنگین، ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹینکرز کی ہڑتال مزید جاری رہی تو ملک بھر میں خوردنی تیل کی ترسیل رک سکتی ہے، جس کے نتیجے میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خوردنی تیل لے جانے والے ٹینکرز گزشتہ 10 روز سے ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ 10 ویلر ایڈیبل آئل ٹینکرز کو مناسب وزن کے ساتھ چلنے کی اجازت دی جائے۔ ان کے مطابق 10 ویلر ٹینکر 60 ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے سامان کے معیار یا لوڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

چیئرمین ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسائل کا حل نکالا جائے، بصورت دیگر ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

Related Posts