وکی پیڈیا کے خلاف حکومت پاکستان کا بڑا ایکشن، وجہ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے اور ہٹانے پر وکی پیڈیا سروسز کو ڈی گریڈ کر دیا۔

پی ٹی اے نے قابل اطلاق قوانین اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے یاہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو گستاخانہ مواد ہٹانے کے حکم کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے پی ٹی اے کی ہدایات کی تعمیل کرنے میں جان بوجھ کر ناکامی کے پیش نظر، وکی پیڈیا کی خدمات کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے۔

وکی پیڈیا کی جانب سے حکم تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔

وکی پیڈیا کی خدمات کی بحالی پر دوبارہ غور اطلاع دیے گئے غیر قانونی مواد کو مسدود یا ہٹائے جانے کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts