نریندر مودی حکومت کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی حکومت کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔پاکستان
نریندر مودی حکومت کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ وادی میں کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دینے کی مرتکب ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 5 بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی حکومت آر ایس ایس نظرئیے کے تھت کشمیری آبادی کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ وادی میں 1400سے زائد کشمیری گرفتار، پاکستان کا اظہارِ مذمت

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

بھارتی ظلم و جبر کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کی ظالمانہ مہم چلانے میں مشغول ہے اور بہیمانہ ظلم وج بر کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے خلاف بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ بھی تاحال جاری و ساری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا جس سے منسلک الزامات بھارت کے بدنامِ زمانہ روایتی ہتھکنڈوں میں شامل ہیں جن کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت عالمی برادری کی توجہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور اقلیتوں پر مظالم سے ہتانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان عالمی برادری کو ڈوزئیر پیش کرکے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت مہیا کرچکا ہے۔ 

 

Related Posts