پاکستان کا بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان نے بھارت کی جانب سے ڈرونز حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔  

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے اب اس میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ بھارٹی ڈرونز حملوں سے ہمارے دفاعی سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اس حوالے سے بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

Related Posts