اینڈریو سائمنڈز کا انتقال، پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کا اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینڈریو سائمنڈز کا انتقال، پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہارِ افسوس
اینڈریو سائمنڈز کا انتقال، پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ روز آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کر گئے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹرز نے اینڈریو سائمنڈز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دُنیا کے تیز ترین بولر اور پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ مجھے اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے اور انتقال کی خبر پر بہت افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کرگئے

ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز سے کرکٹ کے میدان میں اور اس کے باہر بھی میرے اچھے تعلقات رہے۔ میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔ 

کرکٹ کمنٹیٹر اور آسٹریلین ٹیم کے سابق کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ نے بھی اپنے ہم وطن سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز ایک بہت محبت کرنے دوست تھا، جو ہمارے لیے کچھ کرسکتا تھا۔ 

آنجہانی آل راؤنڈر کے ایک اور ہم وطن کھلاڑی اور کوچ جیسن گلسپی نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سو کر اٹھتے ہوئے یہ افسوسناک خبر سننے کو ملی۔ ہم سب تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ 

ایک اور آسٹریلین کرکٹر مائیکل بیون نے بھی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ دل توڑ دینے والا حادثہ ہے۔ دیگر کھلاڑیوں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا جن کے ٹوئٹر پیغامات ذیل میں دئیے جارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کا انتقال کار حادثے کے باعث ہوا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کے باعث اینڈریو سائمنڈز زخمی ہوئے اورعلاج سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے۔ 

Related Posts