اپوزیشن کے جلسے موسمی بیماری ہے، جوسردیوں میں نکلتی ہے، مراد سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کے جلسے موسمی بیماری ہے، جوسردیوں میں نکلتی ہے، مراد سعید
اپوزیشن کے جلسے موسمی بیماری ہے، جوسردیوں میں نکلتی ہے، مراد سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرک:وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ موسمی بیماری ہے، جوسردیوں میں نکلتی ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں سے بڑا جلسہ ایک حلقے میں کرتے ہیں، دین کے نام پرسیاست کی جاتی ہے، یہ بچے ٹی وی ٹی وی کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن گو امریکا گو کا نعرہ لگاتے تھے، جس کا مطلب تھا چلو امریکا چلو، زرداری کہتے تھے کہ ڈرون حملے کرو کوئی مسئلہ نہیں میں سنبھال لوں گا۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا الیکشن جیتا، سندھ میں بھی عمران خان ہی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکی لیکس سے پتا چلا کہ پرچی چیئرمین بھی آج کل مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک پاکستان کے دوسرے بڑے موٹر وے پر اگلے سال سے کام شروع کریں گے، سی پیک کا مغربی روٹ منظور ہو گیا ہے، ہم اس کا آغاز کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن امریکی سفیر کو کہتے تھے ہمیں خدمت کا موقع دیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے موقع دیں، میں زرداری اور نواز شریف سے اچھی خدمت کروں گا۔

Related Posts