ضلع ملیر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، دس ایکڑ سے زائد اراضی واگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Operation Against Land Mafia in Karachi

کراچی : ضلع ملیر میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر گھنور لغاری کی زیر سرپرستی اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دس ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرالی ۔

ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری کی سربراہی میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اونے پونے داموں بیچنے والے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، انکروچمنٹ فورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ اراضی نمبر 344پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا ۔

حبیب اللہ جوکھیو،محمد خان چاچڑ اور سومار بلوچ نامی قبضہ مافیا جعلی گوٹھ جئیل شاہ کے نام پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے سادہ لوح عوام کو اونے پونے فروخت کررہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے کارروائی کرتے ہوئے دس ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرالی ہے ۔

کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر ملیر کی موجودگی میں ہی سومار بلوچ نامی قبضہ مافیا نے گوٹھ کے مسجدوں میں اعلان کرنا شروع کردئیے اور عوام کو سرکاری مشینری کو نقصان پہنچانے اور سرکاری عملداروں پر حملہ کرنے پر بھی اکساتا رہا۔

واضح رہے کہ ایک عرصے سے یہی قبضہ مافیا بن قاسم کی دیہہ جوریجی ناکلاس 344پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا چلا آرہا ہے اور جعلی گوٹھوں کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹتا آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کراچی میں 7 ساتواں ضلع بن گیا ، نوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ کی اراضی پر کسی بھی قبضہ مافیا کو ہرگز قابض نہیں ہونے دیں گے چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو عوام کو بھی چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا کے لالچ میں نہ آئیں اور پلاٹ یا جگہ خریدنے سے پہلے مختیار کار آفس سے زمین کی تصدیق ضرور کرلیں۔

Related Posts