ارضِ مقدس کے دفاع کیلئے پُرعزم! وزیراعظم شہباز شریف کا حوثیوں کو دوٹوک پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد اور ابہا ایئرپورٹس پر حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کی۔ انہوں نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کو اپنے شہریوں، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

Related Posts