حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی افواج نے ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط میں دو میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے۔
میزائل کا ملبہ گرنے سے ریاض میں ایک اسکول اور میڈیکل کمپلیکس کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب یمن میں حوثیوں کے خلاف حکومتی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ باب المندب اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب کے کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کی حمایت بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








