کے ایم سی ملازم پر دوران ڈیوٹی تشدد، اغواء کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی
سیکشن آفیسر فائیو خلیق الرحمن نے محکمہ بلدیات میں اپنی ریاست قائم کرلی

کراچی : لیاقت آباد کی حدود نیرنگ سینما کے سامنے واقع ایچ ای گرین بیلٹ پر مسلح افراد کا کے ایم سی کے محکمہ باغات کے مالی محمد بلال پر قاتلانہ حملہ ،محمد بلال زخمی ہوگئے۔

مضروب بلال کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی پشت پناہی احمد ملا ،ندیم مرزا اور شاہ رخ کر رہے تھے ، محمد بلال کو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران احمد ملا (چارجڈ پارکنگ والا ) جو اپنی مہران کار سفید رنگ کی خود چلا رہا تھا ۔

اسکے ساتھ دیگر مسلح افراد بھی گاڑی میں تھے جبکہ دیگر مسلح افراد میں رضوان شعبہ پارک ،یونٹ انچارج لیبر ڈویژن شعبہ پارک اقبال قائم خانی سفاری پارک والا کے علاوہ متعدد موٹر سائیکلوں پر سوار 15/20 افراد نے محمد بلال کو پہلے اغواء کرنے کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر محمد بلال کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مضروب محمد بلال نے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانے سپر مارکیٹ میں درخواست دے دی ہے۔یاد رہے محمد بلال عباسی شہیدا سپتال جب میڈیکو لیگل رپورٹ کیلئے پہنچے تو انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

موقع پر اسپتال انتظامیہ کے بعض نامعلوم افراد نے ایم ایل نہ بنوانے کیلئے دباؤ ڈالا ،اسکے علاوہ مرضی کا ایم ایل او بنوانے کیلئے اسپتال انتظامیہ پر بھی بہادرآباد سے دباؤ ہے ۔

Related Posts