اولمپیئن ارشد ندیم کا نیزے بازی کیلئے بھارت جانے سے صاف انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ہم نیوز)

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 24 مئی کو شیڈول بنگلورو کلاسک تھرونگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے جوابی خط میں نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بنگلورو ایونٹ میں شرکت کی دعوت مسترد کی۔

پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلیسٹ نے جوابی خط میں نیرج چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اپنی مصروفیت کے بارے میں بتایا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ سالانہ کی تربیت اور تقریبات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں اضافی مصروفیات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ارشد ندیم 27 مئی سے شروع ہونے والی جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی نیزہ باز نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولن مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔

Related Posts