شاید میں کسی کی دوست نہیں، کوئی بھی فنکار مجھے شادی میں نہیں بلاتا۔حرا مانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم
معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ شاید میں کسی کی دوست نہیں، اِس لیے کوئی بھی ساتھی فنکار مجھے اپنی شادی میں آنے کی دعوت نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل نظر آتی ہے۔ انٹرویو کے دوران حرا مانی نے میرا سیٹھی سے شکوہ کیا کہ تم نے، سجل علی نے، سارہ خان نے اور اقراء عزیز نے شادی کر لی لیکن اس کی تقریب کیلئے مجھے دعوت نہیں دی گئی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نہیں جانتی شادی میں کوئی فنکار مجھے کیوں نہیں بلاتا،پھر انہوں نے خود ہی وجہ یہ بیان کی کہ ہوسکتا ہے اس لیے نہ بلایا جاتا ہو کہ وہ کسی کی دوست نہیں ہیں۔

میرا سیٹھی نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ واٹس ایپ کے ذریعے ہر اس دوست کو بھیجا جن کے ان کے پاس رابطہ نمبر موجود تھے۔ انہوں نے حرا مانی سے معذرت بھی کی اور کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اگلی بار شادی ہو تو پھر آپ کو دعوت دے سکوں گی۔

بعد ازاں حرا مانی نے کہا کہ ٹھیک ہے کسی اور نے مجھے شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی تاہم جب میں اپنے بیٹے کی شادی کروں گی تو اس میں شرکت کیلئے سب کو دعوت دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے مکس مارشل آرٹسٹ (ایم ایم اے) فائٹرخبیب نرماگو میڈوو کے آخری ناقابلِ شکست مقابلے اور جیت پر خوشی کا اظہار کیا  جو انہوں نے امریکی چیلنجر جسٹن گیتھج کے خلاف حاصل کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اکتوبر کےدوران اداکارہ حرا مانی نے خبیب  کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور روسی فائٹر کی طرف سے ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: حرا مانی خبیب کے ناقابلِ شکست آخری مقابلے سے متاثر

Related Posts