آئین رد کرنے والوں کے لیے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئین رد کرنے والوں کے لیے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔فردوس عاشق اعوان
آئین رد کرنے والوں کے لیے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئین رد کرنے والوں کے لیے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیامِ امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں۔انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں،صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔آئینی  و جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔

ٹوئٹر پر دو روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کا رشتہ انسانی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے جس پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر قائم ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts