چین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مرغیاں بھی غیر محفوظ: برڈ فلو کی وبا پھیل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی غیر محفوظ ہو گئے،  برڈ فلو کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس سے چینی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ 

چین میں کورونا وائرس کے باعث اب تک ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب برڈ فلو نے بھی چینی صوبے ہنان پر حملہ کردیا۔

ہنان کے شایونگ نامی شہر کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کا وائرس پھیل گیا۔ فارم میں کل 7 ہزار 850 مرغیاں موجود تھیں جن میں سے ساڑھے چار ہزار مرغیاں لقمۂ اجل بن گئیں۔

چینی حکام نے ہنان میں ایچ فائیو این ون برڈ فلور پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ملک کے متعدد پولٹری فارمز میں وائرس کے بعد 17 ہزار 800 مرغیوں کو موت کے گھاٹ اتارنا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برڈ فلو سے متاثرہ مرغیوں کو ہلاک اور چوزوں کو تلف کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ سمندری گزرگاہوں پر بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے۔ ملک کی تمام پورٹس پر حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے  مطابق ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں جبکہ تمام بندرگاہوں پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس  کے لیے سمندری راستوں پر بھی احتیاطی اقدامات