بنوں میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 9جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنوں میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 9جوان شہید
بنوں میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 9جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنوں:پاک فوج کے قافلے پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 9جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے سے خود کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts