فنکار جوڑے کی ترکی میں مستیاں، ندا اور یاسر نواز کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنکار جوڑے کی ترکی میں مستیاں، ندا اور یاسر نواز کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا فنکار جوڑا ترکی میں مستیوں میں مصروف ہے، ندا یاسر اور یاسر نواز کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مارننگ ٹاک شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شریکِ حیات یاسر نواز کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں ایک ٹاک ٹاک ٹرینڈ کو فالو کرتے نظر آئے۔

نو آئی ڈونٹ بیلیو اِن سول میٹس (نہیں، ہم جیون ساتھی پر یقین نہیں کرتے) نامی ٹرینڈ میں انگریزی الفاظ کے بعد ایک گیت چلتا ہے۔ویڈیو میں تیری نظروں نے دل کا کیا جو حشر، اثر یہ ہوا پر یاسر نواز لپ سنگنگ میں مصروف دکھائی دئیے۔

مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو میں ندا یاسر اور یاسر نواز نے دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمے پہن رکھے ہیں جبکہ ویڈیو گاڑی میں سفر کے دوران ریکارڈ کی گئی جس کے پس منظر میں ترکی کے سنگلاخ پہاڑ دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

پاکستان ٹیلی ویژن سے شروع ہونے والے اداکاری کے سفر سے لے کر نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی تک فنکارہ ندا یاسر اور شریکِ حیات یاسر نواز نے ایک بے حد طویل سفر طے کیا ہے۔

دونوں فنکاروں کی تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو کو اداکارہ صنم جنگ، ارسلان نصیر، منال خان اور دیگر فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔ صنم جنگ نے کہا کہ مجھے یہ ویڈیو بہت پیاری لگی۔

منال خان نے ویڈیو کو دلچسپ قرار دے دیا جبکہ علی سفینا نے کہا کہ ویڈیو بہت اعلیٰ تھی جبکہ ندا اور یاسر نواز ترکی کے شہر کیپا ڈوکیا میں چھٹیوں کا لطف اٹھانے میں مصروف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا یاسر کا ڈائٹنگ پلان کامیاب ہوگیا، مارننگ شو کی میزبان ندا نے 7 روز میں اپنا وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم کر لیا۔

فنکارہ ندا یاسر نے مداحوں کے ساتھ اپنا وزن کم کرنے کی تفصیلات شیئر  کرتے ہوئے کہا کہ کہ 1 ہفتے تک مجھے تربوز کو خوراک کے طورپر استعمال کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر 7 روز میں وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم کرنے میں کامیاب

Related Posts