کراچی ٹیسٹ میں پاکستان 408رنز پر آل آؤٹ، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی جبکہ کیوی ٹیم نے دوسری اننگز کیلئے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کا آج چوتھا روز ہے۔ کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 449رنز بنائے تھے، جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ شروع کی۔ آج پاکستان کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز

پاکستان کی پہلی وکٹ 27، دوسری 56، تیسری 99، چوتھی 182، پانچویں 332، چھٹی 385، ساتویں 393، آٹھویں اور نویں 397 جبکہ دسویں408 کے مجموعی اسکور پر گری۔ سب سے زیادہ 125 رنز سعود شکیل، 83 امام الحق  جبکہ 78 سرفراز احمد نے بنائے۔

آغا سلمان بھی 41 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ کپتان بابر اعظم نے 24 جبکہ  شان مسعود نے 20 رنز بنائے۔ اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق 19، حسن علی اور نسیم شاہ نے 4،4 رنز بنائے جبکہ میر حمزہ اور ابرار احمد کوئی بھی رن بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے قومی ٹیم کے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹم ساؤدھی، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل نے 1،1 وکٹ حاصل کی، جس کے بعد کیوی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ نے 9 اوورز کے کھیل میں 1 وکٹ کے نقصان پر 33رنز بنا لیے ہیں۔ کین ولیمسن اور ٹام لیتھم وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈیوون کانوے کو میر حمزہ نے 5 کے مجموعی اسکور پر ہی بولڈ کردیا۔

 

Related Posts