نیپرا نے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا نے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی
نیپرا نے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی، نیپرا نے کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا کے فیصلے پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سامنے آنے لگے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے۔

Related Posts