معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں نازش جہانگیر نے مومن ثاقب کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ بلاگرز اور مختلف سوشل میڈیا پیجز اپنی مرضی کی بات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ علیزے شاہ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پہلے بھی خوبصورت تھیں اور اب بھی خوبصورت ہیں لیکن سوشل میڈیا پر میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پیجز نے میرا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نازش جہانگیر کہتی ہیں کہ علیزے شاہ سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت تھیں جبکہ میں نے ایسا بالکل بھی نہیں کہا تھا۔
نازش جہانگیر نے کہا کہ آخر مجھے علیزے شاہ کی سرجری سے کیوں کوئی مسئلہ ہوگا، وہ سرجری سے پہلے بھی خوبصورت تھی اور اب بھی خوبصورت ہے۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے 2017 میں ڈراموں میں ڈیبیو کیا تھا، اُن کے مشہور ڈراموں میں کم ضرف، سراب ، بے رخی، گھمنڈی ، دل تنہا تنہا اور کہیں دیپ جلے شامل ہیں۔