فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا، شاندار ہیٹ ٹرک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mentally prepared for England tour: Naseem Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

بنگلہ دیش کے پہلی اننگ میں 233 رنز کے جواب میں پاکستان نے 445 رنز بناکر 212رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے اور بنگلہ دیشی ٹیم کے 124رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوان باؤلر نسیم شاہ آسٹریلیا میں پہلی بار کھیل پیش کرنے والے کمسن ترین کھلاڑی

16سالہ نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شاندار ہیٹ کی، انہوں نے نجم الحسن، تیج الاسلام اور محمود اللہ کو اپنی نپی تلی بائولنگ سے شکار کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی پہلی ہیٹ مکمل کی۔

بنگلہ دیش کو پہلی اننگ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 88رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں اور دو روز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

Related Posts