اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ قتل کے الزام میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nargis Fakhri’s sister arrested for murder in tragic arson case

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو نیویارک کے علاقے جمیکا کوئنز میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ عالیہ پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس ہولناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ ایڈورڈ جیکب اور 33 سالہ انستاسیا ایتین کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں آگ میں جھلسنے سے ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق عالیہ نے آگ لگانے سے پہلے کہا تھاکہ “آج تم سب مرنے والے ہو” اور پھر 2 نومبر کو ایڈورڈ جیکب کے گھر کے گیراج میں آگ لگا دی۔ متاثرین آگ کے شعلوں سے بچنے میں ناکام رہے۔

43 سالہ عالیہ فخری پر قتل کے چار الزامات سمیت دیگر سنگین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان کی عدالتی پیشی 9 دسمبر کو مقرر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ مبینہ طور پر تعلق ختم ہونے کے باوجود ایڈورڈ جیکب سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی رہیں ۔

دوسری جانب نرگس فخری کی والدہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ یقین نہیں کر سکتیں کہ عالیہ ایسے جرم میں ملوث ہو سکتی ہیں۔

Related Posts