اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی آج نیب لاہور میں طلبی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی آج نیب لاہور میں طلبی
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی آج نیب لاہور میں طلبی

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  میں بدعنوانی کے  کیسز میں   متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

شہباز شریف سے نیب لاہور کے اہلکار سوالات کریں گے جس میں قانون کے خلاف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کے لیے سمری منظور کرنے اور کمپنی کی تشکیل کے بارے میں سوال شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سے پوچھا جائے گا کہ  کمپنی بنانے سے قبل اس کے استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیقات کیوں نہ کرائیں؟ شہباز شریف پر ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق  انہیں یہ اختیار نہیں تھا کہ 320 ملین ڈالر کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنیوں کو دیتے جو انہوں نے دیا۔  سوال کیا جائے گا کہ اس کا اختیار کس نے دیا؟

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی

نیب نے الزام عائدکیا ہے کہ شہباز شریف نے کمپنی کو بغیر کسی جامع منصوبے کے قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیا اور قرض واپس کرنے، سرمایہ پیدا کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ اس کی وجوہات پوچھی جائیں گی۔

قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کے اکاؤنٹ میں مشکوک لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔ نیب حکام لین دین سے حاصل کردہ رقوم کے ذرائع  کے ساتھ ساتھ  چوہدری شوگر ملز اور شیئر ز کے بارے میں بھی سوال کریں گے۔

مزید پڑھیں:جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا

Related Posts