بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر
بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس کا دورہ مہنگا پڑ گیا، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون  نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے ۔

نریندر مودی اور فرانسیسی صدر نے ملاقات کے دوران بھارت فرانس تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پاما ل ہو رہے ہیں، نریندر مودی مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کریں۔

انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمانویل میکرون نے کہا کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کی میز پر آئیں۔ فرانس پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر جنوبی افریقہ کی ہم منصب سے رابطہ

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شہریوں کے حقوق پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔ یہ ضروری ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف شہری آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

فرانسیسی صدر نے وزیر اعظم عمران خا ن سے رابطہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک وزیر اعظم  پاکستان سے بھی گفتگو ہوگی  اور ہم چاہتے ہیں کہ  کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات چیت کو فروغ دیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روز قبل کہہ چکے ہیں کہ  ہم بین الاقوامی برادری کی توجہ کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے گئے جبر و استبداد کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

مذہبی تعصب کی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد کے پہلے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم  نے کہا کہ کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے اور انہیں انسانی حقوق کے حوالے سے ہر قسم کی آزادی سے محروم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔وزیر اعظم

Related Posts