اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی آج شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی آج شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی
اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی آج شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بغیر ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر طلحہ محمود کے گھر پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی صدارت حسب سابق مولانا فضل الرحمٰن کر رہے ہیں۔ 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کمر درد کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اے پی سی میں شرکت کی بجائے گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اسکردو پہنچنے کے بعد بلاول پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بلائی گئی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ کشمیر کے حوالےسے تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و امان پر بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیئے:  چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا

Related Posts