آئی جی مشتاق مہر عہدے سے برطرف، گریڈ 21 کے افسر کو اضافی چارج دے دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی مشتاق مہر عہدے سے برطرف، گریڈ 21 کے افسر کو اضافی چارج دے دیا گیا
آئی جی مشتاق مہر عہدے سے برطرف، گریڈ 21 کے افسر کو اضافی چارج دے دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر افضل کامران فضل کو آئی جی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر افضل کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ بولٹن بم دھماکے پر برہم

سابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے باعث عہدے سے برطرف کیا گیا۔ محسن بٹ اور غلام نبی میمن آئی جی سندھ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بولٹن مارکیٹ دھماکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کیا کر رہی ہے، کراچی میں دہشت گردی کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے گزشتہ روز شہرِ قائد کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں بم دھماکے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس نتائج چاہئیں۔ پرفارم نہیں کرسکتے تو ایکشن لوں گا۔

Related Posts