وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کونہیں بلایاگیا، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Lader Murtaza Wahab press conference in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کونہیں بلایاگیا، وزیراعظم کا یہ چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاق کے روئیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی؟وزیراعظم نےتھر میں اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیایہ وعدہ بھی وفا نہیں ہوا،تحریک انصاف کو باتوں کے بجائے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے ملنا نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ سندھ ملیں گے تو کراچی کا مقدمہ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی مختصر دورے پر کراچی آمد، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

شہر قائد میں صفائی مہم کا ایک مہینہ مکمل ہونے پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تیس روز کےدوران صفائی مہم میں کچرہ لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا گیا،کراچی کےشہریوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے صفائی مہم میں تعاون کیا اور سراہا اس کے علاوہ صفائی مہم میں حصہ لینے والے افسران وعملے کو بھی سراہتاہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کراچی میں صفائی مہم کے دوران 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 54 ہزار 437 ٹن کچرا اٹھایا گیا، کراچی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی،1 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نےوزیر اعظم کااستقبال کیا۔

Related Posts