’محمد‘ برطانیہ میں لڑکوں کیلئے سب سے مقبول نام ، لڑکیوں کیلئے کونسا نام زیادہ مشہور؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Muhammad’ becomes most popular boys’ name in UK

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں پہلی بار ’محمد‘ سب سے مقبول لڑکوں کا نام بن گیا ہے۔

محمد نام 2023 میں ’نوح‘ کو پیچھے چھوڑ گیا تھا، 2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں 4661 لڑکوں کو محمد نام دیا گیا، جو 2022 میں 4177 کے مقابلے میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

’نوح‘، جو اس سے پہلے سب سے زیادہ مقبول نام تھا، دوسرے نمبر پر چلا گیااور یہ 4382 بچوں کو دیا گیاجبکہ 2023 میں یہ تعداد 4586 تھی۔ ’اولیور‘ تیسرے نمبر پر مقبول ترین لڑکوں کے ناموں میں شامل رہا۔

لڑکیوں کے لیے ’اولیویا‘ مسلسل آٹھویں سال سب سے مقبول نام رہا، اس کے بعد ’امیلیا‘ دوسرے اور ’آئسلا‘ تیسرے نمبر پر رہے۔

رجبزفیملی: 2024 میں پاکستان کا سرفہرست یوٹیوب چینل کیسے بن گیا؟

او این ایس ہر سال بچوں کے ناموں کے اعداد و شمار جمع اور تجزیہ کرتا ہے تاکہ برطانیہ میں نام رکھنے کے رجحانات پر روشنی ڈالی جا سکے۔

عربی نام ’محمد‘، جس کا مطلب “تعریف کے لائق” یا “قابل ستائش” ہے، خاص طور پر مسلم کمیونٹیز میں مقبول ہوا ہے، جہاں یہ عام طور پر نبی محمد ﷺ کے ساتھ نسبت کی وجہ سے رکھا جاتا ہے۔

ادارے کے ڈیٹا میں جغرافیائی فرق بھی نوٹ کیے گئے۔ انگلینڈ اور ویلز کے نو میں سے پانچ علاقوں میں ’اولیویا‘ سب سے مقبول لڑکیوں کا نام رہا جبکہ انگلینڈ کے چار علاقوں میں ’محمد‘ سب سے زیادہ رکھا جانے والا لڑکوں کا نام تھا، لیکن ویلز میں یہ 63ویں نمبر پر رہا۔

Related Posts