مہوش حیات نے نئے ہیئر اسٹائل کے انتخاب کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرلیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات نے نئے ہیئر اسٹائل کے انتخاب کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرلیں
مہوش حیات نے نئے ہیئر اسٹائل کے انتخاب کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرلیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نیا ہیئر اسٹائل منتخب کرنے کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بالوں نے مجھے الجھن میں ڈال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میرے بالوں قدرے زیادہ لمبے ہو گئے ہیں اور میں کچھ الجھن میں مبتلا ہوچکی ہوں۔

پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے بال مزید لمبے ہونے دوں یا انہیں کٹوا کر مختصر کر لوں؟ یہ فیصلہ کرنے میں میری مدد کریں۔ 

مہوش حیات کی جانب سے سوال کیے جانے کے بعد مداحوں نے اپنی اپنی رائے سے نوازنا شروع کردیا۔ ایک مداح نے کہا کہ لمبے بالوں میں آپ بہت خوبصورت لگتی ہیں، لمبے بال ہمیشہ کیلئے رکھ لیں۔

ایک اور مداح نے مہوش حیات سے کہا کہ لمبے بال اچھے نہیں لگتے، بہتر یہ ہے کہ انہیں کٹوا کر مختصر کیا جائے اور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی طرح نیا ہیئر اسٹائل بنالیں۔

اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے ایک اور مداح نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مختصر بال آپ پر زیادہ اچھے نہیں لگیں گے، بہتر ہے کہ آپ کے بال زیادہ لمبے یا درمیانے ہوں، ایسے بال اچھے لگیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سپر ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے سکردو میں سیر و تفریح کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پرگزشتہ ماہ اداکارہ مہوش حیات کی جاب سے  ایک نئی تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا کہ اسکردو، تم خوبصورت ہو۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی سکردومیں سیر و تفریح، خوبصورت تصویر شیئر کردی

Related Posts